حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے، متنازعہ ایکٹ پر عدم مشاورت کے باعث بین المسالک غلط فہمیاں پیدا ہوئیں،مکتب تشیع میں مقدسات کی توہین اور اہانت حرام ہے ، اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پید ا کر ناچاہتے ہیں ۔ملک میں مقدسات کے حوالے سے قوانین موجود ہیں نئے قوانین کی ضروت نہیں ، پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔علامہ عارف حسین واحدی کامزید کہناتھا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد و و حدت کےلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام کے ساتھ مل کر ملک میں اتحاد و و حدت کی فضا قائم کی۔ غیر سنجیدگی اورعجلت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ’ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020“کے عنوان سے تمام مسالک کے علماءکرام سے مشاورت کے بغیر حساس ایشوز کو چھیڑ ا گیا جس سے ملکی اتحاد و اخوت کی فضامکدّر ہوئی ۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ موجود حالات میں ملک فرقہ وایت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس ایکٹ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چل رہی ہے جو ملک کی پرامن فضا کیلئے زہر قاتل ہے لہذٰا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے ۔علامہ عارف حسین واحدی کامزید کہنا تھاکہ تمام مسالک کے ہزاروں جید علماءکرام نے پیغام پاکستان بیانیہ پر دستخط کئے ہیں،پیغام پاکستان بیانیہ ملک میں اتحاد و حدت کو فروغ دینے میں سود مند ثابت ہوا دیگر ضابطہ ہائے اخلاق نے بھی کر دار ادا کیا ۔انہوںنے متوجہ کیا کہ بعض عناصر اپنے مکروہ اور ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے مقدسات کی آڑ میں جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کررہے ہیں اور عوام کو مشتعل کرنے میں مصروف ہیں عوام سے اپیل ہے کہ شر پسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا نے کےلئے اپنی صفوں میں وحدت اور یکجہتی پیدا کریں ۔علمائے کرام ملکی موجودہ صورتحال میں بہتر ی کیلئے رہنمائی کریں ۔
![فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/01/30/4/916882.jpg)
حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔
-
پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ ہم پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں،محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ایسا متنازعہ بل ملک…
-
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ…
-
محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے۔
-
محراب و منبر سے دوسروں کے مقدسات اور کسی دوسرے مسلک کی توہین سے گریز کریں، علامہ عارف واحدی
حوزہ/علماء کرام اور محراب منبر کے وارثوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ جہاں بزرگان مرکز میں بیٹھ کر، صوبوں میں بیٹھ کر یہ محبت اور وحدت کا پیغام دے رہے ہیں۔
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
فرقہ واریت و شدت پسندی کے لئے مخصوص ایجنڈے کے تحت متنازعہ ترمیمی بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے باب النجف جاڑا کے سالانہ تبلیغی و اجتماع اور استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین…
-
پاکستان میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت، انتشار و افتراق اور تکفیریت کو ہوا دی جا رہی ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو کمزور کیا فرقہ وارانہ عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔اس ملک میں ایک…
-
آئی ایس او راولپنڈی وفد کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات
حوزہ/شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی سے آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر…
-
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف:
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات اور آئندہ دو سال نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد
حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور…
-
قوم، ملک و امت کو انتشار کی نہیں بلکہ محبت اخوت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ اگر ہم متحد ہوئے تو کامیابی ہر مقام پر ہمارے قدم چومے گی ورنہ شکست اور رسوائی ہمارا مقدر ہوگی۔
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا…
-
علامہ عارف حسین واحدی:
فرقہ واریت اور فتنہ تکفیر امت کو کمزور کرنے کا سبب ہے، اسی سے دہشتگردی جنم لیتی ہے اور ملکی سالمیت کو بھی اس سے خطرہ ہے
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں کے پی کے ہاؤس میں…
-
محرم الحرام کے حوالے سے صدر مملکت کی صدارت میں علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس
حوزہ/اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، تمام صوبوں کے گورنر بشمول گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت جبکہ گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ، …
-
یوم غدیر، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پیغام غدیر میں کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں تجدید عہد کریں کہ ہمیں دین اسلام کی سربلندی و ترویج کیلئے حضرت علی…
-
لاہور میں پیغام مصطفیٰ کانفرنس:
فرقہ واریت استعماری ایجنڈے کے تحت پھیلائی جاتی ہے، مقررین
حوزہ/ خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے۔ باہمی جھگڑوں سے اجتناب کر کے امت واحدہ کا تصور فروغ پا سکتا ہے۔ مکتب اہلبیت ازواج…
-
وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے اہم اجلاس
حوزہ/وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم میٹنگ ھوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ…
آپ کا تبصرہ